پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کی تنظیم نو


پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کی تنظیم نو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپ میں پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے ناروے کے لیے جہانگیرنواز کو صدر، مرزا ذوالفقار کو جنرل سیکرٹری، علی اصغرشاہد کو سینئرنائب صدراور اسماعیل سرور کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دوسال قبل اپنے دورہ اوسلو کے دوران ناروے سمیت یورپ میں پیپلزپارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی تھیں۔ نئے فیصلے کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرارشاد کمبوہ کو پی پی پی یورپ ریجن کا صدر، ابرارمیر کو سینئرنائب صدر، امیریاسین (لندن) کو جنرل سیکرٹری اور حافظ عبدالرزاق (سپین) کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیاہے۔

ان کے علاوہ آصف علی خان پی پی پی یوتھ یورپ کے صدر اور نوید نبی سلطانی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ اسپین میں پی پی پی کی صدارت کے لیے چوہدری اشتیاق کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ طارق جمال جنرل سیکرٹری اور جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔
یونان کے لیے شبیردھامہ پارٹی کے صدر، سید اقبال شاہ سینئرنائب صدر، راجہ مجاہد جرال جنرل سیکرٹری ، ملک طارق محمود سیکرٹری اطلاعات مقررہوئے ہیں جبکہ اٹلی کے لیے سکندرحیات گوندل صدر، سید ریاض الحسن شاہ جنرل سیکرٹری اور مرزا محمد الیاس جرال سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔
جرمنی کے لیے سید زاہد شاہ صدر، یونس چوہدری سینئرنائب صدر اور فاروق چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ پی پی پی برطانیہ شاخ کے لیے خواجہ کلیم الرحمان سینئرنائب صدر، راجہ جاوید اقبال ڈپٹی جنرل سیکرٹری، آغا طاہراقبال ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور وقار اسلم کیانی جائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔
فرانس میں پی پی پی کی شاخ کے لیے چوہدری عبدالرزاق کو صدر، سید کفایت نقوی کو سینئرنائب صدر، پرویز صدیقی کو جنرل سیکرٹری، افتخاربٹ کو سیکرٹری اطلاعات اور ارشد چکوڑی کو نائب صدر مقرر کیا گیاہے ۔
ان کے علاوہ محسن باری، اظہر بڑالوی، زاہد مغل کو پہلے ہی برطانیہ میں بالترتیب صدر، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نشریات مقرر کیا جاچکاہے۔

Comments (0)
Add Comment