پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں بدھ کو 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل بلوچستان میں بھی زلزلے سے ایک بچی ہلاک اور نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں جرم کے مقام کے قریب 191 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر سات منٹ (سات بج کر سات منٹ جی ایم ٹی) پر محسوس کیے گئے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل، پاکستان اور انڈیا کے زیرانتظام کشمیر اور انڈیا میں بھی محسوس کیے گئے۔
شکریہ بی بی سی اردو

Comments (0)
Add Comment