گلین میکسویل نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ہے،آسٹریلیا کو میچ میں فتح کےلئے 6 گیندوں پر 23 رنز درکار ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم 45 ، محمد حفیظ 40 اور فہیم اشرف ناٹ آئوٹ 17 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 147 رنز کا مجموعہ سجایا۔ آسٹریلیا کی طرف سے کپتان ایرون فنچ اور ڈی آر سے شارٹ نے اننگز اوپن کی ،11 کے مجموعی اسکور پر شارٹ کو عماد وسیم نے رن آئوٹ کیا ۔
دوسری وکٹ 5 ویں اوورز کی آخری گیند پر گری ،عماد وسیم کی گیند پر کرس لیان کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑا ،یوں آسٹریلیا کے اتبدائی دو بیٹسمین صرف 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ کپتان ایرون فنچ کی گری، وہ 3 کے انفرادی اسکور پر گیند فخرزمان کو تھما بیٹھے ،ان کی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔
چوتھے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین مچل مارش تھے،جنہیں 21 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے سرفراز احمد کی مدد سے قابو کیا۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 62 رنز پر گر گئی، محمد حیفظ کی گیند پر ایلکس کیری کا کیچ فخر زمان نے پکڑا،وہ ایک رنز بناکر لوٹ گئے۔
چھٹا کھلاڑی 74 کے اسکور پر پویلین لوٹ گیا،بین میک ڈرموٹ 3 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔
ساتویں وکٹ پر گلین میکس ویل اور نیتھن نائیل نے 57 رنز شاندار شراکت قائم کی،اس دوران میکس ویل نے 2 چھکے اور 4 چاکے لگائے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
انہیں 20 ویں اوورز کی تیسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے شعیب ملک کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا، 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ