پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کی نئی تنظیموں کا اعلان

انگلینڈ (مرزا فیصل )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کا انتہائی اہم اجلاس برمنگھم میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سنیر جوائنٹ سکریٹری محمد رضا بھائی نے کرتے ہوے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کی نئی تنظمیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ھماری جماعت اوورسیز پاکستانیوں کو ایک جھنڈے اور ایک مشن جو پاکستان کو بچانے اسے استحکام دینے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کام کر رہئ ھے پاک سرزمین پارٹی یو کے اینڈ یورپ نئے عہدے داروں کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ وہ اپنی ذمیداریاں احسن طریقے سے سے نبھائیں گے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاھد مرزا فیصل محمود کو سنیئر نائب صدر امیر فیصل اعوان کو جنرل سکریٹری نامزد کردیا گیا اس کے علاوہ سید راحیل مسرور کو لندن کا صدر فہد وارثی کو جنرل سکریٹری عدنان ملک کو برمنگھم کا صدر تہمینہ شاھد کو جنرل سکریٹری جاوید حسین کو مانچسٹر کا صدر نامزد اس کے علاوہ شعبہ خواتین کی انچارج حمیرا حقانی کو بھی نامزد کر دیا گیا اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری طویل کرفیو کے بعد کی صورت حال پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم نے کیوں مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ھیں اس کے علاوہ پاکستان میں آئندہ آنے والا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں رہتے ہوئے بہتر سمجھ سکتے ھیں کہ بلدیاتی سطح پر عام لوگوں کے مسائل با آسانی حل ہو جاتے ھیں ایسا ھی نظام پاک سرزمین پارٹی پاکستان میں بھی لانا چاہتی ھے کہ ھر شخص کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ھوں اسے در بدر کے دھکے کھانا نہ پڑیں ۔ آجلاس میں محمد رضا کے علاوہ چوہدری الطاف شاھد، مرزا فیصل محمود، امیر فیصل اعوان، فیض احمد، ریحان آرائیں، راحیل مسرور، عدنان ملک، نوید اسحاق اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

Comments (0)
Add Comment