پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس قائم خانی اور مرزا فیصل محمود کی برطانیہ میں ملاقات

 

 

 

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ2001 ء کا بلدیاتی نظام فل فور اس کی روح کے مطابق بحال کیا جائے ان خیالات کا اظہار وہ برطانیہ سے تشریف لائے پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینیئرنائب صدر مرزا فیصل محمود سے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے وقت کر رہیے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج بھی جنگل کا قانون راج کر رہا ہے اور معاشرے میں یہ بیگاڑ اسی کی وجہ سے ہیں برطانیہ اور دنیا نے ترقی بلدیاتی نظام کو مضبوط کر کے حاصل کی۔پاکستان کو قیام میں آئے 75 سال ہونے کو ہیں مگر آج بھی پاکستان کی عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے پاکستان کی عوام کو خوشحال کرنا ہے تو فیڈریشن کو پاک سرزمین پارٹی کے تین نکاتی فارمولے پر عمل کرنا ہوگا اس سے پاکستان کے تمام شہر اور دیہات ترقی کی راہ پرگامزن ہونے لگ جائیں گے اور ترقی کا نیا دور آئے گا نمبر 1 وزیراعظم اور وزیراعلی کی طرح میئر کے بھی محکمے اور اختیارات آیئن میں واضع طور پر لکھ دیئے جائیں۔ نمبر 2 NFC ایوارڈ کی طرح PFC ایوارڈ بھی براہ راست وفاق سے ڈسٹرکٹ کو دیئے جائیں ۔نمبر 3 پہلے مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوں اس کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں۔ اس موقع پر پاک سرزمين پارٹی کے مرکزی وائس چیرمینز ڈاکٹر ارشد وہرہ,شبیر احمد قائم خانی انفارميشن سیکریٹری محترمہ آسیہ اسحاق ڈپٹی انفارميشن سیکریٹری شمشاد صدیقی جوائنٹ سیکریٹریز محمد دلاور,افتخار عالم لیگل ایڈ کے محترمہ صوفیہ سعید,عمران ترین نیشنل کونسل کے عادل صدیقی , جعفر بھائی علماء رابط کونسل کے صدر سبیل ناصر الیکٹرانک میڈیا کے ہیڈ ذوہیب میمن ڈسٹرک ایسٹ کے صدر فرحان انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

Comments (0)
Add Comment