پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید

پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ صرف بدستور جاری ہے بلکہ اس میں شدت آگئی ہے، جبکہ عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر اپنی آنکھیں بند کرررکھی ہیں، بھارتی فوج نے آج پھر ایل اوسی کے پیرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کی خاطرجام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔پاک فوج نے بھارتی فوج کیجانب سے بھی بلااشتعال کا فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment