پیپلز پارٹی نے کویتی وفد کے پرس چوری کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت سے ایوان میں جواب مانگ لیا ۔
سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ واقعے سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، پرس چوری کرنے والے 20 گریڈ کے افسر کو معطل کرنا کافی نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلاموقع سامنے آیا ہےکہ غیر ملکی وفد کا بیگ چوری ہوا ،حکومت پورے معاملے پر پارلیمنٹ میں جواب دے۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہاکہ 70 سال میں پہلی بار ایسا واقعہ ہوا جو انتہائی افسوسناک ہے،یہ پاکستان کے لیے بہت تکلیف دہ بات ہے۔
ان کا کہناتھاکہ چوری کیا چیز ہوئی ، کس نے کی ، کیسے کی ، اس کےپیچھے کیا وجہ ہے ، یہ سارے سوالات بہت اہم