پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج
دھند کے باعث ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹر وے، ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج اور ایم 5 ملتان سکھر موٹروے شیر شاہ سے جلال پور تک بند ہے۔رپورٹس کے مطابق ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں اور ایم مختلف مقامات پر ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔قومی شاہراہ پر بھی حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر نا کرنے کی ہدایت کی ہے۔