پاکپتن کے پولیس انسپکٹر کی خاتون کے ساتھ رقصکرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیومنظر عام پر آئی تو اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔
پاکپتن کے ارشد نامی پولیس انسپکٹر کی خاتون کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر کو معطل کردیااور محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
پنجاب پولیس کے انسپکٹر ارشدایس ایچ او کلیانہ، ضلع پاکپتن تعینات تھےجن کی دو ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں، پہلی ویڈیو میں وہ ہندی فلموں کے ولن بنے ہیں اوراجے دیوگن کے اسٹائل میں کہہ رہے ہیں کہ ’دو وقت کی روٹی کماتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، اس سے زیادہ میری ضرورت نہیں اور مجھے خریدنے کی تمہاری اوقات نہیں۔‘
دوسری ویڈیو میں انسپکٹر ارشدایک خاتون کےساتھ انڈین گانے پر کسی منجھے ہوئے ڈانسٹر کی طرح رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ معاملہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے فوری پولیس انسپکٹر ارشد کو معطلکردیا جبکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس انسپکٹر ارشد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دونوں ویڈیو ز ان کے موبائل میں موجود تھیں جسے ان کے بھتیجے نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود بڑی سخت خاتون ہیں، اللہ خیر کرے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ