پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، جس کی منظوری نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 267.34 روپے مقرر کردی گئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13روپے50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت276.21 روپے مقرر کردی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 11 روپے 29 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 164 روپے64 پیسے مقرر ہوگئی، مٹی کےتیل کی فی لیٹر قیمت 10روپے 14 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 191.2 روپے مقرر کی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔