پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی

(اصرار احمد نوشاہی)
وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرول اور
ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہنئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھا،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا پر ہم نے قیمت نہیں بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے6 اعشاریہ 51روپے کی، ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا،مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا،نومبر میں پٹرولیم پرائس انٹرنیشنل طور پر کم ہونا شروع ہوئی،نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی چار شپس آئیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت اس وقت فکس ہوتی ہے جب شپس چلتا ہے،قیمت کا تعین اس وقت ہوتاہے جب شپ پورٹ سے نکلتاہے، روپے پٹرول کی قیمت میں کمی کی ہے،ہم نے پٹرولیم لیویز اور ٹیکس میں کمی کی، پٹرولیم مصنوعات کےٹیکس میں تھوڑی ردو بدل کررہے ہیں۔
انہوں نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ تجارتی پالیسی اور مزید ٹیکس جمع کرنے کے لیئے کیا اصلاحات کرنی ہیں اس پر کام کر رہے ہیں،ماضی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان خطے میں پیچھے رہ گیا ہےروپے کی قدر کم ہونے سے اشیاء مہنگی ہوتی ہیں،زراعت کو ہم نے مضبوط کرنا ہے، عوام کے لیئے مشکلات ہیں، لیکن ہماری پالیسیوں کی وجہ سے جلد بہتری آئے گی۔

Comments (0)
Add Comment