پیپلزپارٹی مزدوروں کسانوں طالبعلموں اور غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے بلاول


ملکوال(سید ندیم نوشاہی )پیپلز پارٹی مزدوروں،کسانوں،طالبعلموں،غریبوں اور چھوٹے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ،اپنے ہر دور میں پیپلز پارٹی نے روزگار دیئے عوامی معیارزندگی کو بلند کرنے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں ممبرسازی کیمپ کا دورہ کے موقع پر جلسہ سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کو اگر اقتدار کا لالچ ہوتا تو اتنی شہادتیں نہ دیتی بلکہ ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہوتی،انہوں نے کہا کہ بھٹوشہید نے پاکستان کو عالمی افق پر شناخت دی جبکہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستانیوں کا وقار بلند کیا اور میں اپنے شہداءآباؤاجداد سے محبت کرنے والے پاکستانیوں کاسرفخر سے بلند کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر ہم کسانوں کو ریلیف دیں گے،تنخواہوں اور پینشن میں پہلے بھی ریکارڈ اضافہ پیپلز پارٹی دور میں ہوا اور آئندہ بھی ہم تنخواہ دار طبقہ کا پورا حق ادا کریں گے،چھوٹے اور محروم طبقہ کی عزت نفس بحال کرکے عزت دار شہری بنائیں بھٹہ مزدوروں کے قرضے معاف کریں گے تعلیم سستی کریں گے روزگار دیں گے آئندہ پیپلز پارٹی الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی

Comments (0)
Add Comment