پی ایس ایل 7 کل سے کراچی میں شروع ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں شروع ہو گا، جس کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ اس سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی۔پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔ جس کےلیے ٹیموں نے کراچی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ایونٹ کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑی بھرپور انداز میں پریکٹس بھی کررہے ہیں۔آج بھی پہلے سیشن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیکیور ببل چھوڑنے کی درخواست دی ہے۔میڈیا ٹیم کے مطابق شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کرگئی ہیں۔ان وجوہات کی بنا پر وہ پی ایس ایل کا سیکیور ببل چھوڑنا چاہتے ہیں، اب بوم بوم شاہدآفریدی کی پی ایس ایل میں شرکت گھریلو مصروفیات اور ان کی صحتیابی پر منحصر ہے۔

Comments (0)
Add Comment