چائے کا خرچہ دو لاکھ روپےآنے پر تحقیقات

خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں ایک وقت کی چائے کا خرچہ دو لاکھ روپےآنے پر تحقیقات کے لیے کے پی کی نگراں حکومت کا خط نیب خیبر پختونخوا نے ہیڈکوارٹر بھجوادیاہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی کے کی نگراں حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے 10 جولائی کو نیب خیبر پختونخوا کو ایک خط لکھا گیا،خط ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیب کے پی کے کو لکھا گیاجبکہ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں کے پی ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات کا ایشو اٹھایا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی تحقیقات نیب خیبر پختونخوا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں اس لیے صوبائی حکومت کا خط جانچ پڑتال کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا گیا ہے۔

نگراں صوبائی حکومت نے نیب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، نیب خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اخراجات کی تحقیقات کرےاور معاملے میں تعاون کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment