چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف ووٹ دینے والے حکومتی اور اپوزیشن دونوں اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے کل 100 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ تین اراکین سراج الحق، مشتاق احمد اور چوہدری تنویر غیر حاضر رہے۔ بیرسٹر سیف نے اعلان کیا کہ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 50 اراکین نے ووٹ دئیے ہیں اور متعلقہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے قرارداد ناکام قرار دی جاتی ہے۔تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہاؤس کو آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی ہے، جن ممبران نے مجھے ووٹ دیا ان کا شکرگزار ہوں ، ووٹ دینے والے حکومتی اور اپوزیشن دونوں بنچوں کا شکرگزار ہوں۔

Comments (0)
Add Comment