چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کرلیا۔

یورپا چیمپئنز لیگ کا فائنل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کرلیا۔ لیور پول کو 1کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ۔یورپا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ،ایک جانب رونالڈو کی ریال میڈرڈاور دوسری جانب تھے دا ریڈز،یعنی لیور پول۔پہلے ہاف تک دونوں جانب سے گول کی سرتوڑ کوششیں ہوتی رہیں مگر کوئی کامیاب نہ ہوسکا۔اسی دوران محمد صلاح بھی زخمی ہوکر باہر ہوگئے۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما نے 50ویں منٹ پر دلچسپ گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔تاہم 4منٹ بعد ہی لیور پول کے مین نےگول داغ دیا۔اس کے بعد ریال میڈرڈ کے گیرتھ بیل نے 63 اور 82ویں منٹ پر دو گول داغ کر حریف کھلاڑیوں اور مداحوں کی سانسیں پھلادیں۔
سرتوڑ کوششوں کے بعد بھی لیور پول مزید کوئی گول نہ کرسکی اور 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر ریال میڈرڈ نے 13ویں بار یورپا چیمپئنز لیگ جیت لی۔ہار پر لیور پول کے مداحوں پر مایوسی چھاگئی۔گول کیپر نے مداحوں سے معافی مانگی جبکہ فینز کے بھی آنسو چھلک پڑے۔دوسری جانب ریال میڈرڈ کے مداحوں نے بھرپور جشن منایا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment