چیف اکرام الدین کو ورلڈ پیس گلوبل پیغمبر محمد امن ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔
ایوارڈ موصوف کو عالمی سطح پر امن اور انسانیت کیلئے انتھک محنت کرنے پر انکو دیا گیا۔
ممبئی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی پبلک سکول انڈیا کی طرف سے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ورلڈ پیس گلوبل پیغمبر محمد امن ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انڈیا دہلی پبلک سکول کے ڈائریکٹر شعیب احمد خان سی ای او ورلڈ پیس ڈاکٹر شیلی بشٹ، وائس پرنسپل دہلی پبلک سکول انورادھا کی طرف سے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ورلڈ پیس گلوبل پیغمبر محمد امن ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین کئی سالوں سے انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز لوگوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور انکے مسائل و مشکلات کو مثبت صحافت کے زریعے ملکی اور بین الاقوامی سیاستدانوں کی ایوانوں تک رسائی میں کردار ادا کر رہی ہے گزشتہ روز عالمی سطح پر امن اور انسانیت کے قیام کیلئے مسلسل محنت و جدوجہد پر انکو ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد و مشن انسانیت کی خدمت ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں رہونگا۔