ڈالروں کا ہار کس کے لیے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزارت سنبھالنے کے بعد آبائی علاقے آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو پہلی بار ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقےلدھڑ پہنچے،اس موقع پر انہیںمقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہار کی مالیت ڈیڑھ سو ڈالر ہے، فواد چوہدری نے ڈالر کا ہار پہنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جس پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

فواد چوہدری نے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment