ڈور نے بچی کی جان لے لی

سیالکوٹ میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی کی جان لے لی،اس کا باپ شدید زخمی ہو گیا۔

اشتیاق نامی شخص اپنی موٹر سائیکل پر 7 سالہ بیٹی نمرہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی نمرہ کا گلا اور اشتیاق کا بازو کٹ گیا۔ دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں نمرہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

زخمی اشتیاق کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس قاتل پتنگ کو اڑانے کا ذمہ دار کون ہے؟بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment