ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری عہدے سے فارغ

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ (2) سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو فارغ کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے قاسم سوری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کےنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ الیکشن 2018ء میں این اے 265 کوئٹہ 2پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کامیاب قرار پائے تھے۔
ان کی کامبابی کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے موقف اختیار کیا کہ این سے 265 میں ایک لاکھ 14 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے صرف 50 ہزار ووٹ درست قرار دیے گئے جبکہ دھاندلی کے ذریعے 64 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن ٹربیونل میں اس کیس کی سماعت ایک سال سے زائد عرصہ تک جاری رہی، جبکہ کیس میں نادرا نے ووٹوں کی بائیو میٹرک رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment