کراچی کنگز نے اسلام آباد میں شیڈول آج کا اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کو آج رات اسلام آباد کلب میں پریکٹس کرنا تھی۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے سیشن منسوخ کیا گیا۔خیال رہے کہ کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے مدِ مقابل ہوگی۔