کشمیر میں عید پر پاکستانی پرچم لہرانے لگے

مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کے بعد بھارت مخالف مظاہروں میں کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے۔
مظاہرین پر بھارتی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔مقبوضہ وادی میں عید پر بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی رک نہ سکی، نماز عید ادا کرنے کے بعد وادی کے مختلف اضلاع میں کشمیریوں نے بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے کیے۔پاکستان کا پرچم لہراتے مظاہرین نے بھارت مخالف اور پاکستان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے بھارتی فوج کے کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ بھی کیا۔
نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کی، پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اور آنسوگیس شیلنگ کی، جس سے اننت ناگ میں ایک نوجوان شیراز احمد شہید اور متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment