کمپیوٹرائز اراضی ریکارڈ سنٹر سرائے عالمگیر عوام کے لیے وبال جان بن گیا

کمپیوٹرائز اراضی ریکارڈ سنٹر سرائے عالمگیر عوام کے لیے وبال جان بن گیا


سرائے عالمگیر(ارشد قاضی)پٹواری کلچر سے تنگ پنجاب کی عوام خاص کر کسانوں کی سہولت کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ کمپیوٹرائز اراضی ریکارڈ سنٹر سرائے عالمگیر عوام کے لیے وبال جان بن گیا فرد لینا ہویا ملکیت کے کاغذات کی نقل بے شک ریکارد کی درستگی کرانا ہو مقامی عملے نے پٹواری کلچرکو مات دے کر الگ انداز اپنا لیے ہیںنذرانہ نہ ملنے کی صورت میں عملہ کی جانب سے سایلین کو مختلف بہانوں سے تنگ کیا جاتاہے جبکہ ریکارڈ کی درستگی کی مد میں کسانوں اور شہریوں سے منہ مانگی رقمیں وصول کی جا رہیں ہیں اہلیان سرائے عالمگیر نے ڈی سی گجرات سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی ہے وہ عملے کی منفی کارستانیوں کا فوری نوٹس لے کر عوام کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔

Comments (0)
Add Comment