کپتانی کیلئے مضبوط ترین امیدوار

لاہور (نیوزڈیسک) ورلڈکپ کے بعد سرفراز احمد سے کپتانی واپس لے لیے جانے کی صورت میں متبادل کا نام بھی سامنے آگیا، آل راونڈر عماد وسیم کپتانی کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے، تاہم حتمی فیصلہ عالمی کپ کے اختتام کے بعد ہی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی برطرفی کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ورلڈکپ سے قبل بھی سرفراز احمد کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہٹائے جانے کی آوازیں بلند کی جا رہی تھیں، تاہم پی سی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اب ذرائع کا

بتانا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد اگر سرفراز احمد کو کپتانی سے برطرف کیا جاتا ہے، تو اس صورت میں آل راونڈر عماد وسیم ان کے متبادل کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔عماد وسیم اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔جبکہ پاکستان سپر لیگ میں 2 برسوں سے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کپتانی میں کراچی کنگز 2 مرتبہ پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اسی باعث انہیں قومی ٹیم کا نیا ممکنہ کپتان قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بال پاکستان کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی کپتانی کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا ہوگا۔ ان کی کارکردگی جیسی بھی رہے، اس کا جائزہ کرکٹ بورڈ کو لینا ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی میں چیمئنز ٹرافی کے بعد سے ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔سرفراز احمد کی انفرادی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ فتح تو ایک طرف، پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سوئپ کی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ایشیا کپ میں پاکستان سوائے افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے، دیگر ٹیموں کے خلاف فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اب ورلڈکپ میں بھی ابتدائی میچز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، جس باعث پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ختم ہو چکے ہیں

Comments (0)
Add Comment