گجرات حلقہ پی پی 28 پر ہمیشہ گجر برادری کی گرفت رہی

گجرات کا سابقہ حلقہ پی پی 108اور موجودہ پی پی 28 پر عرصہ دراز سے گجر برادری کی ہی گرفت ہے حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو وہاں ایم پی اے گجر برادری کا ہی منتخب ہوا ہے

اس حلقہ سے چوہدری محمد نواز آف اجنالہ ۔چوہدری غلام سرور بہوچھ

۔نوابزادہ غضنفر علی گل

۔چوہدری خالد اصغر گھرال۔

نوابزادہ حیدر مہدی۔ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں یاد رہے کہ یہ سب گجر برادری سی تعلق رکھتے ہیں اور 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ق کی طرف سے اس حلقے میں چوہدری شجاعت نواز اجنالہ کا نام لیا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن کی طرف سے نوابزادہ حیدر مہدی کا نام آ رہا ہے یہ دونوں گجر اس حلقے کے مظبوط امیدوار تصور کیے جاتے ہیں ان میں سے جیت کسی کی بھی ہو ایم پی اے گجر برادری کا ہی ہو گا اس طرح امید کی جا رہی ہے کہ اک بار پھراس حلقے پر گجر برادری راج کرے گی

اور موجودہ ایم پی اے گجر برادری سے تعلق رکھتے ہیں چوہدری شجاعت نواز اجنالہ اور یاد رہے کہ وہ سابقہ ایم پی اے چوہدری محمد نواز اجنالہ کے صاحبزادے ہیں اور سابق تحصیل ناظم گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ کے چھوٹے بھائی ہیں

Comments (0)
Add Comment