گجرات (نیوز ڈیسک)گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیابی ،تھانہ صدر گجرات پولیس نے دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ سابقہ ریکارد یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔15کلو گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سر براہی میں پولیس کی ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او صدر گجرات SIتوقیر رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کار جس میں بد نام زمانہ منشیات فروش اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم شاہد نواز ولد محمد نواز قوم جٹ سکنہ لک پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین سوار تھا کو روک کر تلاشی لی، دوران تلاشی گاڑی میں موجود توڑے کو چیک کیا گیا تو اس میں سے 15کلو گرام چرس برآمد ہوگئی۔ منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف امتناع منشات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کے وہ عرصہ دراز نے منشیات فروشی کے دھندہ کر رہا ہے اور گجرات، منڈی بہاوالدین سمیت مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی کر تا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم پراقدام قتل، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ جیسے سنگین جرائم کے ڈیڑھ درج سے زائد مقدمات درج ہیں۔