رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی گروپ) کی جانب سے ضلعی جنرل سیکرٹری میر محمد حسینی کی قیادت میں قاضی سرفراز چوک سکرنڈ پر فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر حافظ میر خان ، امداد چانڈیو، مسلم لیگ( ن )کے لیاقت خانزادہ ، جماعت اسلامی کے ضلع نائب امیر کنور راشد مکرم ، حافظ مٹھل ڈاہری اور دیگر نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہاکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اللہ نے بلند کی ہے وہ اور فرشتے ان پر سلام بھیجتے ہیں یہ لوگ انکی شان میں گستاخی کر کے انکی بلند کی گئی عزت میں کمی نہیں لا سکتے یہ اپنے ہی لئے عذاب تیار کر رہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ سازش اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اس کے سفارت خانے بند کر کے ان سے تمام سفارتی تعلقات ختم کئے .