گورنمنٹ بوائز اور گرلز پرائمری نیو سندھی اسکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز سکرنڈ
سکرنڈ شہر کے دل خانزادہ محلہ میں گورنمنٹ بوائز اور گرلز پرائمری نیو سندھی اسکول آج کے جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم ہے
سکرنڈ کے اس ماڈل نما اسکول میں صرف 6 کمرے ہیں اور طلباء کو 9 کمروں کے داخل ہیں
گرلز طلباء گرمی میں سورج کے سامنے اور سخت سردی میں کمروں کے صحن میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں تعلیم کے لئے جدوجہد کرنے والا سکرنڈ پریس کلب کا وفد سینئرصحافی مسعود عمرانی اور سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی کی رہنمائی میں اسکول کا دورہ کیا اور اس دورے میں حیدر خانزادہ ناظم راول بھی شامل تھے
اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر خالد حسین کیریو نے بتایا اسکول کا بنیادی مسئلہ کمروں کی کمی اور سولر سسٹم ہے جس کے لیے کوشش کی جا رہی ہے اس موقع پر میڈیا کی طرف سے انجنیئر اور ورکس کے ڈویژنل ایکسیئین اشور لعل سے رابطہ کیا جس نے یقین دلایا اسکول کے 4 کمرے منظور ہیں کل یا آج کمروں کی تعمیرات کا کام شروع کیا جائے گا اودھر سکرنڈ شہریوں کا خیال ہے کہ اسکول شہر کے بیچ میں ہونے کی وجہ سے مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سہولت کے لئے اس اسکول کو مڈل کا درجہ دیا جائے اس وقت کلاس روم کی کمی کی وجہ سے اسکول کو 2 شفٹوں میں کیا گیا ہے 1 صبح کے ٹائم سندھی میڈیم
دوسرا شام کے ٹائم اردو میڈیم کے طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں ہیڈ ماسٹر نے یہ بھی بتایا اسکول کا S.M.C سالانہ فنڈ صرف25ہزار ہے وہ بھی اس سال نہیں ملا

Comments (0)
Add Comment