گھر کی چھت گرنے سے 2بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ہنگو: اپر اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اپنے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے جب کہ صرف ایک بچی زندہ بچی ہے جو زخمی ہے۔

اپراورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں واقع ایک مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کے چھت تیز بارش کے باعث گری۔جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں جب کہ گھر میں موجود صرف ایک بچی زندہ بچ گئی ہے جو شدید زخمی ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سال اور 2 ماہ بتائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment