ہارون بلور پر حملے کا مرکزی کردار گرفتار

اے این پی کے شہید امیدوار اور بشیر بلورکے صاحبزادے ہارون بلور پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کے حوالے سے خیبرپختون خوا پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ اپنے دعوی میں پولیس نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور کا تعلق ہنگو سے تھا اور اس کے دو سہولت کار تھے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاہم ہارون بلور کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا تھا اوراس سلسلے میں جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment