ہماری سیاست کرپشن اور کمیشن کے خلاف اعلان جنگ ہے، راجہ ندیم نواز

سرائے عالمگیر:یونین کونسل پوران کے چیرمین راجہ ندیم نواز نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کرپشن اور کمیشن کے خلاف اعلان جنگ ہے اور انشاہ اللہ آئندہ بھی عوامی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر بلا تفریق خرچ کیا جائے گا اور یونین کونسل کے تمام دیہات میں زندگی کی بنیادی ضروریات جن میں تعلیم ،سوئی گیس ،صحت اور نالیوں و گلیوں کی تعمیر شامل ہے ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیںگے انہوں نے کہا کہ ہم روایتی سیاستدان ہیں نہ ہی کبھی عوامی فنڈز کا ناجائز استعمال کیا ہے بلکہ سابقہ ادوار میں عوامی فنڈز کو کرپشن اور کمیشن سے پاک رکھتے ہوئے عوامی بہبود کے منصوبہ جات پر خرچ کیا اور آئندہ بھی اپنی اس روایت کو قائم رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں عوامی شعور کی بیداری کا محرک ہے اور آج پوری قوم قائد تحریک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بے لوث اور بے داغ قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے اور بہت جلدپاکستان کے حالات تبدیل ہوں گیجس میں غریب اور امیر کا فرق نہیں رکھا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment