ہندو پنچائیت اور سول سوسائٹی کی نمرتا کی ہلاکت پر اجتجاجی ریلی

نوابشاہ (( گل محمد لغاری))سکرنڈ پوج ہندو پنچائیت اور سول سوسائٹی کی جانب سے لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل بی ڈی ایس فائنل کی ہندو طالبہ کے پراسرار قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی,اس موقع پر پوج ہندو پنچائیت کے رہنما,ڈاکٹر پریم,راجکمار,گرداری,گوبند عرف پپو سونارو, سمیت دیگر نے ریلی کی قیادت کی جبکہ ریلی میں ,کالم نگار قاضی جاوید سنائی,حاجی عبداللہ مگسی,جسقم کے سید مسعود شاہ,سی ڈی ایف کے عبدالحمید,جاوید عمرانی,سماجی ورکر جاوید سومرو,حیدر خانزادہ,سلمان خانزادہ,نور الدین کیریو,ایوب کھوسو,مجیب چانڈیو,پ ٹ الف بھٹائی پینل کے گل محمد مگسی,پ ٹ الف شہباز پینل کے ظہیر لاکھو,سکرنڈ یوتھ ایکشن کمیٹی کے مصور چوہان,سمیت صحافی اور سول برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے نمرتا چندانی کو انصاف دلوانے کے لیے شدید نعرے بازی کی مقریرین نے کہا کہ میڈکل کی طالبہ نمرتا کے قتل نے عالم.انسانیت میں ایک بے چینی پیدا کی ہے کہ ملک میں اقلیتوں کا تحفظ غیر یقینی ہوگیا طالبہ کے قتل میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ورنہ عوام کا قانون اور سیکورٹی اداروں پر اعتماد ختم ہوجائے گا,اس موقع پر مقریرن نے چیف جسٹس آف پاکستا,آرمی چیف آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر از خود نوٹس لیں اور اقلیت برادری میں پائی جانے والے بے چینی اور غیر اعتمادی کی فضاء دور کریں..اس موقع پر مظاہرہن کی جانب سے قتل ہونے والی طالبہ نمرتا کے حق میں دئیے روشن کیے اور موم بتی جلا کر ہمدردی کا اظہار کیا..

Comments (0)
Add Comment