ہیڈفونز کی تار نے خاتون کی جان لے لی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون کی لفٹ کے اندر ہیڈ فونز کی وجہ سے ایسے ہولناک طریقے سے موت واقع ہو گئی کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں سشیلا وشواکرما نامی 48سالہ خاتون گردن میں ہیڈفونز لپیٹے لفٹ میں سوار ہوئی لیکن اس کے ہیڈفونز باہر پھنس گئے جن کی وجہ سے اس کا سر بھی لفٹ کے دروازے میں اٹک کر باہر ہی رہ گیا۔اسی حالت میں لفٹ چل پڑی اور سر پھنس کر باہر رہ جانے کی وجہ سے اس کے دھڑ سے الگ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے سشیلا کا سر کٹ کر پہلے فلور پر ہی گر گیا جبکہ اس کا باقی جسم لفٹ میں تیسرے فلور پر پہنچ گیا۔ سشیلا اترپردیش کے شہر ویدودرا میں واقع ایک پلاسٹک فیکٹری میں کام کرتی تھی جہاں گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سشیلا کے ہیڈ فونز لفٹ کے باہر لگی گرِل میں پھنس جانے کی وجہ سے اس کا سر لفٹ سے باہر رہ گیا اور لفٹ اوپر کی طرف چلی تو سر بیرونی سطح کے ساتھ ٹکرا کر جسم سے الگ ہو کر باہر گر گیا۔ تاہم معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

Comments (0)
Add Comment