یاسر شاہ کے گھر ایک اور بیٹے کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز لیگ اسپنر یاسر شاہ کو سال 2018ء میں ایک اور خوشی مل گئی۔یاسر شاہ کے گھر ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،وہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے جنوبی افریقا میں مصروف ہیں۔ لیگ اسپنر کو دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر فون پر دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔
یاسر شاہ کے بھائی کفایت شاہ کے مطابق بھتیجے کی ولادت صوابی کے نجی اسپتال میں ہوئی،بھائی کو فون پر بیٹے کی پیدائش کی نوید سنائی اور تصویر بھیجی ہے۔یاسر شاہ کا پہلے سے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے،اب ان کے یہاں دوسرا بیٹا بھی آگیا ہے۔رواں برس یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم میچز کھیل کر 200 وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment