الخدمت ویلفئیر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب ڈی پی ایس احسان ہال میں منقعد ہوئی.اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی) ۔جس میں ضلع بھر سے سماجی، کاروباری، تعلیمی، صحافتی، رفاعی، شخصیات کے علاوہ اساتذہ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام یوم اقبال کی خصوصی تقریب ڈی پی ایس احسان ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے سماجی ،کاروباری ،تعلیمی ، صحافتی ،رفاعی ،شخصیات کے علاؤہ استاتذہ ،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔احسان ھال ڈی پی ایس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکاء نے ،شاعر مشرق ، شاعر انسانیت ‘ایک عظیم فلاسفر ، اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حسن رضا اقبالی ، انجینر محمد اعظم بھٹی ، سلمان احمد قریشی ، سید ندیم جعفری پروفیسر امین انجم ، غلام مصطفیٰ مغل ، ،مشتاق احمد بھٹی۔پروفیسر شفیق نئیر ، چوہدری عمران خوشی ۔عدنان چوہدری حسین لکی ،سجاد حیدر بھٹی ۔میڈم شمع نور۔میڈم کرن شہزادی۔میڈم فاطمہ۔میڈم ماریہ۔ میڈم صبا بتول ، میڈم عالیہ منیر ، میڈم سعدیہ خالد ، ارم مجیب ، عابدہ پروین ۔میڈم رابعہ بصری ،عبدالمالک حافظ محسن شان۔ذریاب ندیم ، نوید زمان بھٹہ ،سفیان و دیگر احباب نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے مضمون نویسی ،کلام اقبال ،تقریری مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لے کر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں طلباء و طالبات ، استاتذہ ،کھلاڑیوں ، ریسکیو رضا کاروں،میں ایوارڈز ، شلیڈز ، کپس تقسیم کئے گئے۔