یوم تکبیر جیالے متوالے اور کھلاڑی

یوم تکبیر ۔جیالے متوالے اور کھلاڑی
تحریر چوہدری رستم اجنالہ
پاکستان کی تاریخ میں 28 مئی ایک اہم ترین دن ہے اور ہم اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے مناتے ہیں ہم سب کو یاد ہے کہ ہم نے اس دن 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کہ پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت منوایا تھا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ اگر پاکستان کی طرف اگر کسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ہم جواب دینے کی بھر پور طاقت رکھتے ہیں اس وقت دھماکے بڑے مشکل حالات میں کیے گئے تھے پوری دنیا کا پریشر پاکستان پر تھا کہ دھماکے نہ کیے جائیں لیکن پاکستان نے اس کے باوجود دھماکے کر دیے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ اس تاریخی دن پر بھی اج ہماری قوم ایک نہ ہو سکی ہر سیاسی پارٹی کا ورکر خواہ جیالا ہو متوالہ ہو یا پھر کھلاڑی ہو سب کے سب پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ کسی کو بھی دینے کو تیار نہیں صرف اپنی پارٹی کو ہی کریڈٹ دینے کے قابل سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا اس کی ہی پارٹی کا کارنامہ ہے جیالے کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھٹو صاحب پاکستان لائے تھے اور اس پر کام شروع کیا تھا اس لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سارا کریڈٹ صرف بھٹو صاحب کو جاتا ہے اور یہ کارنامہ پیپلز پارٹی کا ہے باقی کسی نے کچھ نہیں کیا نون لیگ کے متوالے یہ سمجھتے اور ثابت کرنے کے چکر میں ہیں کہ جب دھماکے کیے گئے تھے تو نواز شریف حکومت تھی اس لیے اس سارے پروگرام کے ہیرو صرف نواز شریف ہیں باقی سب زیرو ہیں ۔کھلاڑی اس بات کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو تو نہیں دے سکتے کیوں کہ اس وقت اس پارٹی کا نام ونشان نہیں تھا اس لیے کھلاڑی سوشل میڈیا پر اس دن بھر پور مہم چلاتے رہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا نہ بھٹو اور نہ ہی نواز شریف کا کوئی کارنامہ ہے۔ ہر پارٹی کا ورکر سوشل میڈیا پر اپنا ہی فلسفہ بیان کرتا ہوا نظر اتا ہے لیکن میرے پاکستان کی باشعور عوام اللہ کے حکم سے پاکستان اب ایٹمی طاقت بن چکا ہے اس کو یہ ایٹمی طاقت بنانے میں کسی نے تو اپنا رول ادا کیا ہے نا? حقیت تو یہ ہے کہ جب سے یہ پروگرام شروع ہوا تھا اس وقت سے لے کر اس کی کامیابی کے دن 28مئی تک جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے ہی اس پر کام کیا اور اس کی کامیابی میں اپنا اہم رول ادا کیا کیوں کہ یہ ایک دن کا تو پروگرام تھا نہیں اور نہ ہی یہ ایک دن میں مکمل ہوا بلکہ کسی سال کی محنت کے نتیجے میں ہم کو یہ دن 28 مئی یوم تکبیر ملا ہے میرا یہ مطالبہ کسی سے نہیں ہے کہ اسکا کریڈٹ کسی کو دیں یا نہ دیں میرا مطالبہ پاکستانی عوام سے یہ ہے کہ اس دن 28 مئی کو ہر سال یوم تکبیر ایک قوم بن کر منائیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی محنت کر کہ یہ دن 28 مئی کو تاریخ کا اہم ترین دن بنایا ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہے اور ہم ثابت کر دیں گے کہ اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم وہ آنکھ اپنی حکومت اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ مل کر نکال دیں گے میری دعا ہے کہ ہر آنے والے سال یہ دن ہم کسی پارٹی کا ورکر بن کر نہیں بلکہ ایک قوم بن کر منائیں
پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

Comments (0)
Add Comment