یونین کونسل سکرینڈ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت

نوابشاہ(گل محمد لغاری )
ضلع کونسل نوابشاہ کے لئے تعلقہ سکرنڈ کی یونین کونسل حسن جمالی میں ضمنی الیکشن آج 23 دسمبر اتوار کے دن ہوئے جس میں 5 امیدوار مدمقابل رہے جس میں عبدالجبار جمالی ، علی محمد جمالی ، فرزانہ جمالی ، محمد مبارک اور ہالار خان جمالی شامل تھے یونین کونسل میں 9 ہزار رجسٹرڈ ووٹوں کے لئے 8 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جس کی نگرانی رٹرننگ آفسر اسٹنٹ کمشنر سکرنڈ محمد اسلم جتوئی نے کی غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے موجب پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ھالار خان جمالی نے 2931 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار عبدالجبار جمالی 2556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
یاد رہے کہ یہ سیٹ عبدالفتح جمالی پر کرپشن کیس کی وجہ سے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی ووٹنگ دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے آر او محمد اسلم جتوئی گل محمد لغاری کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کے یوسی حسن جمالی کا الیکشن بہترین ماحول میں ہوا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا اور سب پولنگ اسٹیشن کا ووٹ ریکارڈ پر لگا کر سرکاری نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا

Comments (0)
Add Comment