یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا ۔گل محمد رند

نوابشاہ(گل محمد لغاری )70 سال کے بعد ملک کی سنبھال مضبوط ہاتھوں میں آئی ہیں
چور مچائے شور کی سیاست کرنے والوں کو مایوسی ہی ہوگی,ادی اور ادا دونوں کی گرفتار پر سندھ واسیوں سمیت پیپلزپارٹی کے اپنوں نے دل میں شکر ادا کیا
تحریک انصاف سندھ کے رہنما گل محمد رند نے انصاف ہاؤس سکرنڈ میں شمع نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی خزانے کو جو نقصان پہنچایا اس کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مک مکا اور مفاہمت کی سیاست نے نہ ہماری نسلیں قرضی کردیں اللہ نے اس ملک میں ہر نعمت دی ہے اسکے ناجود ہمارا بچہ بچہ مقروض ہے اسکی وجہ بد دیانت حکمران تھے اللہ نے کرم کیا عمران خان کی صورت میں ایک ایماندار اور بہادد لیڈرشپ میسر آئی ہے مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور ہمیں ہمیشمہ ہمیشہ کے لئے نجات ملے گی اور پاکستان دنیا کے خطہ پر ترقیاتی ممالک کی فہرست میں آئے گا جس کے لئے ہمارے کپتان سمیت تمام کابینہ دن رات محنت اور لگن سے کام کررہی ہے فطری عمل ہے جب چور پکڑا جاتا ہے تو شور مچاتا ہے لیکن نیب کے کیس ہماری حکومت میں نہیں بنائے گیے فرق صرف اتنا ہے کہ اب نیب خودمختار ادارہ ہے اور شاف صفاف طریقہ سے کام کر رہا ہے پیپلزپارٹی کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اتنی بڑی سیاسی پارٹی کے لیڈران کی گرفتار پر فقط چند گنے چنے مفاد پرست ٹولے کے علاہ کوئی شریک نہیں ادی اور ادا کی گرفتاری پر سندھ واسیوں سمیت کود پیپلزپارٹی کے جیالوں نے دل میں اللہ کا شکریہ ادا کیا سںندھ کی عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں انے والی,ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب ہوگا اور جو بھی مزید کرپٹ عناصر ہیں وہ جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نثار احمد پڑھیاڑ,خرم خانزادہ,اقبال رند,دھنی بخش مگسی کامل رند بھی موجود تھے.

Comments (0)
Add Comment