اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے پاکستان کی امید ہیں، ملک اب معاشی طور پر بہتری کی طرف جارہا ہے، سیاحت کے فروغ کیلیے ویزہ پالیسی پر نظرثانی کا سوچ رہے ہیں، نیب صحیح کام کر رہاہے تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے، کل کے فیصلے پر سب کی نظریں ہیں تاہم یہ کیس انتہائی سیدھا ہے دبئی اور سعودی عرب میں نوازشریف اور بچوں کی جائیدایں ہیں، سوال یہ ہے کہ ان جائیدادوں کیلیے پیسا کہاں سےآیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا، تو پھر پچھلے 15سالوں میں جن کی حکومت تھی جس میں لوٹ مارکی گئی، اگر آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف معصوم ہیں تو پھر ملک کو کس نے لوٹا۔..ل