مریدکے : سادھو کے قریب بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرالر میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس صادق آباد سے سیالکوٹ جا رہی تھی کہ مریدکے سادھو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

Comments (0)
Add Comment