2249 سیاحوں کی پاکستان آنے کیلئے درخواستیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کاوشیں رنگ لانے لگیں،175 ممالک کے سیاحوں کی بڑی تعداد نے آن لائن ویزہ کیلئے درخواستیں دے دیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، شمالی علاقوں میں قدرتی خوبصورتی کو پروموٹ کرنے کیلئے عالمی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں،حکومت کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں کیلئے آن لائن ،آن آرائیول ویزہ کی سہولت شروع کی گئی جس پر غیرملکی سیاحوں نے آن لائن ویزہ کی سہولت کااستعمال شروع کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق آن لائن،آن آرائیول ویزہ کی سہولت والے175ممالک کی درخواستیں نادراکوموصول ہو گئی ہیں ،2249 سیاحوں کی آن لائن ویزہ پرپاکستان آنے کیلئے درخواستیں دی ہیں، درخواست گزاروں میں جرمنی،اٹلی ،نیوزی لینڈ،فن لینڈکے سیاح شامل ہیں

سیاحت
Comments (0)
Add Comment