50 فیصد ڈسکاونٹ ،ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری

وفاقی وزیر برائے ریلوے نے عید پر ٹرین میں سفر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ کیلیے ریلوے کا کوئی رول نہیں ہے، ہم نے دونوں طرف سے ٹریک کو کلئیر کرکے دینا ہے، ایک ہفتے میں دو تین مرتبہ کراچی گیا ہوں، 43 میں سے 34 کلو میٹر کلئیر کر دیا گیا ہے، 30 مئی تک جی کمپنی لوکوموٹو ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جب کہ 7 ہزار بھرتیاں قرعہ اندازی سے کی جائے گی۔وزیرریلوے نے کہا کہ عید کیلیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلے گی اور فوج کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تو 6 ٹرینیں چلے گی، عید کے روز سفر کرنے والے کو 50 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مجھے نشانہ بنا رہی ہے، دنیا میں ایڈز ختم ہورہی ہے سندھ میں ایڈز پھیل رہی ہے، شہباز شریف کو این آر او کے بھیک مانتے دیکھا ہے، (ن) لیگ چاہتی ہے ان کے کیس ختم ہوجائے، ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، زرداری اور نواز دونوں ملے ہوئے ہیں، الیکشن ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں اگر یہ زیادہ چیخیں تو شاید انہیں ضمانتں بھی نہ ملیں۔

Comments (0)
Add Comment