علامہ خادم رضوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے 26علما کرام پر پابندی عائد

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم میں قیام امن کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلئے اقدامات کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسی ضمن میں علامہ خارم رضوی سمیت کئی اہم مذہبی شخصیات کے اسلام آباد داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ خادم رضوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے 26علما کرام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محرم الحرام کے آغاز پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مولوی عبدالعزیز، امین شہیدی، علامہ ناصر عباس اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو وفاقی دارالحکومت میں داخلے یا تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.

Comments (0)
Add Comment