سعودی عرب سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

0
391

لاہور(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے پاکستان بھیجے گئے پروفیشنل ویزا ہولڈرز کو نہ صرف واپس بلالیا بلکہ انہیں سال بھر کے دوران اہل خانہ کے لیے 5 فری عمرہ ویزا کی بھی اجازت دے دی۔گزشتہ 6 ماہ کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں سے بے دخل کیے گئے ایسے پاکستانی شہری جو پروفیشنل ویزا پر کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے تھے انہیں کفیلوں نے مراعات دینے کے ساتھ واپس بلانا شروع کردیا ہے۔جدہ ریاض تبوک مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایسے پاکستانی جو بے دخل کر دئیے گئے تھے انہیں اقامہ پر فوری سعودی عرب واپس بلا لیا گیا ہے اور انہیں فیملی ویزے کی اضافی سہولت بھی دی گئی ہے یعنی وہ سال بھر میں پانچ عمرہ ویزا مفت نکلوا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق عید کے فوری بعد سعودی عرب پروفیشنل ویزا ہولڈر اقامہ کے ساتھ واپس جانا شروع ہو جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here