پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے بہت بڑی خوشخبری،

0
1331

برسٹل (نیوزڈیسک) سری لنکا سے میچ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری، قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019 پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی، پہلی 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا میچ بارش کے باعث کے منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے بعد سری لنکن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اپنا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف
برسٹل کے مقام پر کھیلنا تھا جہاں کپتان سرفراز احمد جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پر عزم تھے تاہم بارش نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس کرنے کی اجازت نہیں دی۔برسٹل میں بارش تھمنے کے بعد امپائرز نے مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 40 منٹ پر وکٹ کا جائزہ لیا اور امپائر آئن گولڈ نے پاکستانی کوچ مکی آرتھر سے کچھ بات کی اور 3 بج کر 46 منٹ پر میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 3،3 ہوگئے ہیں اور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آگئی ہیں۔سری لنکا کی ٹیم بہترین رن ریٹ کی بنا پر تیسری اور پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ سرفہرست اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں نے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس بنائے ہیں۔ویسٹ انڈیز اور میزبان انگلینڈ ایک، ایک شکستوں کے بعد بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہیں اور اب تک ایک میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے جس کے بعد بنگلہ دیش کا نام آتا ہے۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کی جانب سے برسٹل میں شیڈول میچ کے لیے بہترین تیاری کی گئی تھی۔میچ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ ہماری ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، ہمارے پاس دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت ہے۔سرفراز احمد نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکا کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کے پاس اچھا باؤلنگ اٹیک ہے جسے لاستھ ملنگا، نوان پردیپ، تھیسارا پریرا اور سرنگا لکمل جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے۔ادھر سری لنکن کوچ چندیکا ہتھرو سنگھے کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دن پر دنیا کی کسی بھی ٹیم کو حیران کر سکتی ہے، اس کا ثبوت ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والے اس کے میچز ہیں۔سری لنکن کوچ کے مطابق پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ جیسے ٹورنامٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی اسی طرح کی صلاحیت کی حامل ہے اور بھی دنیا کی کسی بھی ٹیم کو اپنے دن پر شکست دے سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ میچز میں ریکارڈ بہترین ہے جہاں اسے اپنے ایشین حریف سے آج تک میگا ایونٹ
میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔خیال رہے کہ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو قانون کے مطابق ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here