بھارتی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں

0
779

مانچسٹر (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ بھارتی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے لیکن ہماری بیٹنگ لائن بھی تیار ہے اور ہرکھلاڑی 100 فیصد دینے کیلئے پر عزم ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے، جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور نئے میچ پر توجہ ہے۔ان کا کہنا تھا

کہ بھرپور محنت اور پلاننگ کے ساتھ بھارت کوہرائیں گے، کوئی اضافی دباؤ محسوس نہیں کررہا، بڑے میچ میں بڑی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، جسپریت بمرا کے خلاف کوئی خاص پلاننگ نہیں۔ایک سوال پر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کوبہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں،بھارتی کپتان بڑے بیٹسمین ہیں، ان کے کھیل میں بہتری وقت اورتجربے کے ساتھ آئی ہے، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ فتح کا مشن مکمل کرنے کی عادت ڈالوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here