الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا

0
108

الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ شاہ زین بگٹی کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا تھا، طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا،عام انتخابات 2018 میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کیسربراہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔ 29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 15 جولائی کو صبح 8 سے شام 5 تک ہو گی،ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر 29 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کر دیئے گئے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here