میچ کیلئے موسم کی رپورٹ جاری

0
116

لندن (نیوزڈیسک) پاکستان، بنگلہ دیش میچ کیلئے موسم کی رپورٹ جاری کر دی گئی، کل لارڈز کرکٹ گراونڈ میں شیڈول میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے شیڈول میچ کیلئے موسم کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ لارڈز میں شیڈول میچ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا کوئی امکان ہے۔قوی امکان ہے کہ لارڈز کے میدان پر شیڈول میچ کے دوران موسم خوشگوار اور خشک رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم بارہویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں

اپنا نواں اور آخری میچ جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف کل ہونے والے میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف 316 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔ یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے 400 رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آوٹ کرنا ہوگا۔ اور اگر پاکستان 500 رنز بناتا ہے تو بنگلہ دیش کو 184 رنز پر آوٹ کرنا ہوگا۔تب ہی پاکستان کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر ہو پائے گا، اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ تاہم اگر بنگلہ دیش پاکستان کیخلاف ٹاس جیت گیا اور اس نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر اسی وقت تمام ہو جائے گا۔ پہلے باولنگ کرنے کی صورت میں پاکستان کسی طرح سے بھی اپنا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر نہیں کر پائے گا۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ میچز کھیل کر ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here