تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

0
44

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، حیدر آباد ڈویژن، گلگت بلتستان،کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here