گل محمد دند نےصوفی بزرگ شاعر حمل فقیر کی درگاہ پر چادر چڑھائی

0
83

نوابشاہ (رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما گل محمد دند نے سندھ کے صوفی بزرگ شاعر حمل فقیر کی درگاہ پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سندھ صوفیاء کرام کی دھرتی ہے سندھ نے ہمشیہ امن,محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا,صوفی شاعر حمل فقیر کی شاعری انسانی فطرت اور بقاء کی ضمانت ہے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے بعد حمل فقیر کی شاعری سندھ کی پہچان ہے.
تحریک انصاف کسی بھی سندھ دشمن فیصلہ کی قطعی چور پر حمایت نہیں کریگی بلکہ سندھ کے ساتھ ہونے والی ہر سازش کو ناکام کریگی,
وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کا موقف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں واضع ہوگیا دنیا کو عمران خان نے بتا دیا کہ ہم دین اسلام اور رسول خدا کی ذات پر کسی قسم کا سودا نہیں کرینگے چاہے ہماری جانیں چلی جائیں,اس موقع پر انکے ہمراہ تحریک انصاف کے راشد کھوڑو,اقبال رند,مجید عباسی,کامل رند,دہنی بخش مگسی ناظم روال سمیت دیگر شخصیات موجود تھے..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here